وزیراعلیٰ پنجاب نے لاہور ڈویلپمنٹ پیکیج کے تحت مزید تین ٹاؤنز میں ترقیاتی کام شروع کرنے کا حکم دے دیا

وزیراعلیٰ پنجاب نے لاہور ڈویلپمنٹ پیکیج کے تحت مزید تین ٹاؤنز میں ترقیاتی کام شروع کرنے کا حکم دے دیا

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور ڈویلپمنٹ پیکیج کے تحت مزید تین ٹاؤنز میں ترقیاتی کام شروع کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

واہگہ ٹاؤن، علامہ اقبال ٹاؤن اور عزیز بھٹی ٹاؤن میں ترقیاتی سکیموں کی تیاری اور منظوری کے لیے ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ذرائع کے مطابق محکمہ بلدیات نے ان تینوں ٹاؤنز میں 186 ترقیاتی سکیمیں تیار کر لی ہیں، جبکہ واسا لاہور کی 118 سکیمیں بھی تیار کی گئی ہیں۔ اس سے قبل لاہور کے سات دیگر ٹاؤنز میں لاہور ڈویلپمنٹ پیکیج کے تحت ترقیاتی کام جاری ہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ان سکیموں کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت دی ہے تاکہ شہریوں کو بہترین سہولتیں فراہم کی جا سکیں۔