وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے لاہور کے مختلف علاقوں کا اچانک دورہ کیا اور لاہور ڈویلپمنٹ پلان کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں کا معائنہ کیا۔
تفصیلات کے مطابق، وزیراعلی نے پراجیکٹس کے تعمیراتی معیار کا جائزہ لیا اور زیر تعمیر سڑکوں، سٹریٹس اور نکاسی آب کے منصوبوں کا بھی معائنہ کیا۔ مریم نواز شریف نے زیر تکمیل پراجیکٹس میں معیار کو یقینی بنانے کی ہدایت دی اور لاہور ڈویلپمنٹ پلان کی بروقت تکمیل پر زور دیا۔وزیراعلی پنجاب نے مقامی شہریوں سے ملاقات کی اور انہیں ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں دریافت کیا۔ شہریوں نے لاہور ڈویلپمنٹ پلان کے آغاز پر وزیر اعلی کا شکریہ ادا کیا اور ان کی کوششوں کو سراہا۔