آزاد کشمیر کو وار کونسل میں ڈکلیئر کریں، شملہ معاہدہ ختم کر دینا چاہیے:مشعال ملک

اسلام آباد(آن لائن)آزادی کشمیر کے اہم رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کو وار کونسل میں ڈکلیئر کر دینا چاہیے‘ فالس فلیگ آپریشن کے بعد ہندوستان دھمکیاں دے رہا ہے ‘پہلگام حملے کا بھانڈا پھوٹنے کے بعد ملبہ کشمیریوں پر پھینکا جارہا ہے۔ایک بیان میںمشعال ملک نے کہا کہ بھارت آبی دہشگردی کر رہا ہے ‘بھارت کے یکطرفہ اقدام غیر قانونی ہیں ‘لائن آف کنٹرول کے اطراف میں رہنے والوں کو سیلف ڈیفنس کی ٹریننگ دی جائے ۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کشمیریوں کے گھروں کو بارود سے اڑا رہا ہے ‘کشمیریوں کی ٹارگٹ کلنک کی جارہی ہے ‘وزیراعظم سے اپیل ہے قوم کو خطاب کے ذریعے اعتماد میں لیں۔جنگ کی تلوار لٹک رہی ہے۔کشمیر فلیش پوائنٹ ہے ۔پارلیمنٹ کا جوائنٹ سیشن بلایا جائے ‘بھارت کے ساتھ شملہ معاہدہ ختم کر دینا چاہیے ‘کشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ میں لے جانا چاہیے ‘بھارت نے آج تک جو بھی معاہدہ کیا اس میں دھوکہ دیا ‘اقوام متحدہ میں کشمیر کا مسئلہ حق خودارادیت ہے ‘کشمیر کے مسئلہ کو حل کیا جائے اور آزادی کا حق دیا جائے۔