صدرٹرمپ کو جنوبی ایشیا ء میں امن قائم کرنے پر فخر ہے ،انہیں امید ہے پاکستان اور بھارت کے درمیان امن کی فضا قائم رہے گی
اقوام متحدہ اپنے مقاصد سے دور ہوگئی، پاک امریکہ تعلقات مثبت سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں:ترجمان محکمہ خارجہ مارگریٹ میک لاڈ
نیویارک(آئی این پی )اامریکی محکمہ خارجہ کی اردو ترجمان مارگریٹ میک لاڈ نے کہا ہے اقوام متحدہ گزشتہ 80سال میں اپنے مقاصد سے دور ہوگئی، مسئلہ کشمیر پر امریکا کی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی،مسئلہ کشمیر پر شملہ معاہدے کے تحت دو طرفہ مذاکرات ہونے چاہئیں ،صدرٹرمپ کو جنوبی ایشیا میں امن قائم کرنے پر فخر ہے ،انہیں امید ہے پاکستان اور بھارت کے درمیان امن کی فضا قائم رہے گی ۔مارگریٹ میک لاڈ نے ایک انٹرویو میں کہا کہ اقوام متحدہ اپنے چارٹر کے مطابق امن، خود مختاری اور آزادی کو سرفہرست رکھے۔ امریکا ایسی اقوام متحدہ چاہتا ہے جو ہر رکن کی خودمختاری کا احترام کرے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو جنوبی ایشیا میں امن قائم کرنے پر فخر ہے، ان کو امید ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان امن کی فضا قائم رہے گی۔