شہبازشریف کی صدر (ن)لیگ نواز شریف سے ملاقات، اہم امور پر گفتگو

 وزیراعظم نے پاک بھارت کشیدگی سمیت دیگر اہم امور پر بریفنگ دی ،ملاقات میں مریم نوازبھی موجودتھیں
 لاہور (آئی این پی )وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان مسلم لیگ( ن) کے صدر محمد نواز شریف سے ملاقات کی ہے۔ پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف جاتی امراء رائیونڈ پہنچے جہاں انہوں نے اپنے بڑے بھائی اور سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی۔پارٹی ذرائع کے مطابق ملاقات میں دونوں رہنمائوں نے پاک بھارت سرحدی تنائو سمیت ملکی مجموعی سیاسی و معاشی صورتحال پر گفتگو کی۔اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی موجود تھیں۔پارٹی ذرائع کے مطابق ملاقات میں وزیراعظم نے پاک بھارت کشیدگی سمیت دیگر اہم امور پر نواز شریف کو بریفنگ دی۔