سعدرفیق ،رانامشہور،عبدالغفار وٹو،فداحسین اور عثما ن اویسی کی الگ الگ ملاقاتیں
شہبازشریف نے رہنمائوں کوتمام کام اورمسائل کے حل کی مکمل یقین دہانی کرائی
اسلام آباد،لاہور(نامہ نگار،نیوزایجنسیاں)وزیراعظم شہباز شریف سے گزشتہ روز مسلم لیگ ن کے رہنمائوں اور ارکان اسمبلی نے لاہور میں ان کی رہائش گاہ ماڈل ٹائوں میں الگ الگ ملاقاتیں کیں ،ملاقاتوں میں ملک کی مجموعی وسیاسی صورتحال کیساتھ ساتھ اہم امور پرتبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہاگیاہے کہ سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق اور چیئرمین وزیر اعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان نے ملاقات میں وزیراعظم کیساتھ ملک کی مجموعی و سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔ رکن قومی اسمبلی عبدالغفار وٹو اوررکن پنجاب اسمبلی فدا حسین بھی وزیراعظم سے ملاقات کیلئے پہنچے اور متعلقہ حلقوں کے امور اور ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعظم سے ملاقات کرنے والوں میں رکن قومی اسمبلی عثمان اویسی بھی شامل تھے۔ارکا ن اسمبلی نے اپنے حلقوں کے ترقیاتی کاموں کے حوالے سے وزیراعظم کو آگاہ کیا جس پر وزیراعظم نے ان کوتمام کام اورمسائل کے حل کی مکمل یقین دہانی کرائی۔