بھارتی عوام نے سوشل میڈیا پر مودی سرکار کا فالس فلیگ ڈرامہ فاش کر دیا

نئی دہلی (آئی این پی)مودی سرکار کی جانب سے دہلی دھماکے کے بعد تراشے گئے جھوٹے بیانیے کو بھارتی عوام نے سوشل میڈیا پر مسترد کر دیا۔عوامی ردعمل نے حکومت کے فالس فلیگ آپریشن اور سیاسی مقاصد پر مبنی سازشوں پر سے پردہ اٹھا دیا۔بھارتی شہریوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر واضح طور پر کہا کہ دہلی دھماکہ بہار الیکشن سے قبل بی جے پی کا پرانا ہتھکنڈہ ہے جس کا مقصد ہمدردی کے ووٹ حاصل کرنا اور سیاسی فائدہ اٹھانا ہے