سکیورٹی ڈویژن میں تعینات اہلکار نوسر بازی کرتے گرفتار

 لاہور(کرائم رپورٹر)شفیق آباد میں ایک شہری کی دکان سے مبینہ طور پر 45 ہزار روپے مختلف نمبروں پر جاز کیش کروانے کے واقعے پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملوث کنسٹیبل کو گرفتار کر لیاپولیس کے مطابق شہری کی درخواست پر درج مقدمے میں الزام عائد کیا گیا کہ دانیال نامی کنسٹیبل نے دکان سے مختلف موبائل نمبروں پر مجموعی طور پر 45 ہزار روپے کی جاز کیش ٹرانزیکشن کروائی۔ شکایت موصول ہونے پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو حراست میں لے لیاپولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار اہلکار دانیال سیکیورٹی ڈویڑن میں تعینات تھا اور کافی عرصے سے ڈیوٹی سے غیر حاضر بھی تھا۔ ابتدائی تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے جبکہ مزید قانونی کارروائی جاری ہیاس حوالے سے ایس پی سٹی بلال احمد کا کہنا ہے کہ اختیارات سے تجاوز اور محکمہ پولیس کی بدنامی کا سبب بننے والے اہلکار کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ انہوں نے کہا کہ قانون سب کے لیے برابر ہے اور میرٹ پر کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔پولیس کے مطابق کیس کی شفاف تفتیش کو یقینی بنایا جائے گا اور حقائق سامنے آنے پر مزید پیش رفت سے آگاہ کیا جائے گا۔