آرٹیفیشل جیولری کو طلائی زیورات بنا کر فروخت کرنیوالا نوسر باز گرفتار

 ملزم سرف و صابن بیچنے کے بہانے خواتین سے نوسر بازی کرکے رفو چکر ہو جاتا تھا
لاہور(کرائم رپورٹر) ڈولفن اسکواڈ نے جوہر ٹاؤن سے آرٹیفیشل جیولری کو طلائی زیورات بنا کر فروخت کرنے والا نوسر باز گرفتار کر لیا ترجمان کے مطابق ڈولفن ٹیم نے دوران پٹرولنگ ملزم کو شہری کی شکایت و مشکوک حرکات پرآرٹیفیشل جیولری کو  طلائی زیورات بنا کر فروخت کرنے والے نوسرباز ندیم کو گرفتار کر کے 5 جوڑی آرٹیفیشل طلائی ٹاپس برآمد کرکے ملزم کو مزید کارروائی کیلئے جوہر ٹاؤن پولیس کے حوالے کر دیا ترجمان نے مزید بتایا کہ ملزم گلی محلوں میں سرف و صابن  بیچنے کے بہانے خواتین سے نوسر بازی کرکے رفو چکر ہو جاتا تھا۔