مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدہ جنگی صورتحال کے باعث متحدہ عرب امارات میں تعلیمی اداروں نے طلبہ اور اساتذہ کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے اسپرنگ تعطیلات مقررہ وقت سے پہلے دینے کا اعلان کر دیا ہے۔
اماراتی حکام کے مطابق ملک بھر کے سرکاری اور نجی اسکولوں میں 9 مارچ سے اسپرنگ تعطیلات شروع ہوں گی جو 22 مارچ تک جاری رہیں گی۔ اس حوالے سے متعلقہ تعلیمی حکام نے تمام سرکاری اور نجی اسکولوں کو ضروری ہدایات بھی جاری کر دی ہیں۔رپورٹس کے مطابق یو اے ای کی جامعات بھی اس اسپرنگ بریک میں شامل ہوں گی اور یونیورسٹیوں میں کلاسز دوبارہ پیر 23 مارچ سے بحال کی جائیں گی۔خبر رساں ایجنسی کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارم X (ٹوئٹر) پر جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ اس بار موسمِ بہار کی تعطیلات معمول کے شیڈول سے پہلے دی جا رہی ہیں۔حکام نے والدین کو ہدایت کی ہے کہ تعطیلات کے دوران گھروں میں بچوں کے لیے تعلیمی طور پر سازگار ماحول فراہم کریں اور یہ بھی یقینی بنائیں کہ طلبہ اپنے اسباق باقاعدگی سے مکمل کریں۔