پیٹرولیم مصنوعات کی کوئی قلت نہیں 28 دن کا ذخیرہ موجود ہے وفاقی وزیرخزانہ

قطر سے ایل این جی کی درآمد رک گئی ہے ‘ مقامی گیس سے طلب کو پورا کر لیا جائے گا، پیٹرولیم مصنوعات کی سپلائی کو ریگولیٹ کیا جائے گا
 توانائی کی بچت کیلئے بھی اقدامات کریں گے، علاقائی کشیدگی  جاری رہی تو اس کے اثرات سے نمٹنے  کیلئے اقدامات کرینگے:قائمہ کمیٹی کو بریفنگ 
اسلام آباد(آئی این پی )وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے  پیٹرولیم مصنوعات کی کوئی قلت نہیں 28 دنوں کا ذخیرہ موجود ہے اور ایل پی جی بھی مزید 15 دنوں کے لیے دستیاب ہے، قطر سے ایل این جی کی درآمد رک گئی ہے تاہم مقامی گیس سے طلب کو پورا کر لیا جائے گا۔قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس چیئرمین کمیٹی سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں کمیٹی کو ملک کی معاشی صورتحال کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، گورنر سٹیٹ بینک اور وزارت خزانہ کے حکام نے بھی شرکت کی۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعظم نے پیٹرولیم مصنوعات کی مانیٹرنگ کے لیے خصوصی کمیٹی قائم کی ہے، کمیٹی روزانہ کی بنیاد پر کام کر رہی ہے، اہم فیصلے فوری طور پر لیے جائیں گے، مارچ کے آخر تک کے پیٹرولیم ذخائر موجود ہیں، پیٹرولیم مصنوعات کی سپلائی کو ریگولیٹ کیا جائے گا، توانائی کی بچت کے لیے بھی اقدامات کریں گے، علاقائی کشیدگی اگر جاری رہی تو اس کے اثرات سے نمٹنے کے لیے اقدامات کریں گے۔وزیر خزانہ نے کہا کہ آئی ایم ایف کے مشن کی روانگی ان کا ادارہ جاتی فیصلہ تھا، آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں،