مہنگائی کم ہونے کا دعویٰ بے بنیاد، گندم کا بحران آ رہا ہے:عمر ایوب

مہنگائی کم ہونے کا دعویٰ بے بنیاد، گندم کا بحران آ رہا ہے:عمر ایوب

عمر ایوب کا کہنا ہے کہ حکومت کا مہنگائی کم ہونے کا دعویٰ بے بنیاد ہے، گندم کا بحران آ رہا ہے

پریس کانفرنس میں عمر ایوب نے حکومت کے مہنگائی کم ہونے کے دعوے کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے کہا کہ وزراء اگر بازار جائیں تو انہیں معلوم ہو گا کہ مہنگائی کم نہیں ہوئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے آئی ٹی اور ٹیلی کام سیکٹر میں کوئی سرمایہ کاری نہیں کی، جس کی وجہ سے معیشت سکڑ رہی ہے۔عمر ایوب کا کہنا تھا کہ گندم کی قیمت میں اضافہ ہوگا کیونکہ گندم کی پیداوار کم ہوئی ہے، اور معیشت تباہی کی طرف جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کے ایک سال کے اقتدار میں معیشت میں استحکام کا دعویٰ کیا گیا لیکن وہ نظر نہیں آ رہا۔انھوں نے ملک کی موجودہ معاشی صورتحال کو بد حالی اور بحران سے تعبیر کیا اور کہا کہ 14 سو ارب روپے میں سے صرف 8 فیصد ترقیاتی بجٹ خرچ کیا گیا ہے اور اس کے باوجود کچھ بھی حاصل نہیں ہوا۔