چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے وزیرِ اعلیٰ علی امین گنڈاپور اور خیبر پختونخوا حکومت پر کرپشن کے الزامات کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پارٹی رہنماؤں اور ورکرز سے کرپشن کے ثبوت طلب کیے گئے، تاہم کسی نے بھی کوئی ثبوت فراہم نہیں کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ الزامات صرف وزیرِ اعلیٰ علی امین گنڈاپور کو بدنام کرنے کے لیے لگائے جا رہے ہیں۔ بیرسٹر گوہر نے ان الزامات کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرنے کی کوشش قرار دی۔