وزیرِ اعلیٰ علی امین کو ہٹانے سے متعلق مجھے کوئی اطلاع نہیں: بیرسٹر گوہر

وزیرِ اعلیٰ علی امین کو ہٹانے سے متعلق مجھے کوئی اطلاع نہیں: بیرسٹر گوہر

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ انہیں وزیرِ اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کو عہدے سے ہٹائے جانے کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی، تاہم بشریٰ بی بی کے وکیل رائے سلیمان نے اس بات کی تصدیق کر دی ہے کہ علی امین گنڈاپور کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ ہو چکا ہے۔