سکیورٹی فورسز نے خوارج کے ناپاک عزائم خاک میں ملا دیئے:سرفراز بگٹی

سکیورٹی فورسز نے خوارج کے ناپاک عزائم خاک میں ملا دیئے:سرفراز بگٹی

بلوچستان کے وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے بنوں کینٹ میں دہشت گرد حملے کو ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔

 انہوں نے کہا کہ سکیورٹی اہلکاروں نے فوری اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنا دیا۔وزیراعلیٰ نے اپنی قوم کو سکیورٹی فورسز کی بہادری اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں پر فخر کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ فورسز وطن کی حفاظت میں ہمیشہ کامیاب رہیں گی۔ انہوں نے دہشت گرد حملے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شہداء کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کی۔سرفراز بگٹی نے کہا کہ سکیورٹی فورسز کی قربانیاں قوم کی حفاظت کے لیے نہایت اہم ہیں اور ان کی جرات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔