فخر زمان کی انجری اور قومی ٹیم کی تیاریوں سے متعلق تفصیلی خبر

فخر زمان کی انجری اور قومی ٹیم کی تیاریوں سے متعلق تفصیلی خبر

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر فخر زمان نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں ری ہیب کا عمل جاری رکھے ہوئے ہیں۔

ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوران ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہونے والے فخر زمان کو پی سی بی میڈیکل پینل کی جانب سے خصوصی مشقوں اور بحالی کے سیشنز تجویز کیے گئے ہیں جن پر وہ عمل پیرا ہیں۔ذرائع کے مطابق فخر زمان کی انجری سنگین نوعیت کی نہیں ہے اور امکان ہے کہ وہ آئندہ چند روز میں مکمل فٹنس حاصل کرلیں گے۔ ٹیم منیجمنٹ اور سلیکٹرز بھی ان کی دستیابی کے لیے پُرامید ہیں اور انہیں آئندہ سیریز میں شامل کرنے کا امکان روشن ہے۔دوسری جانب سلیکشن کمیٹی نے ٹرائنگولر سیریز کے لیے ممکنہ اسکواڈ پر ابتدائی مشاورت مکمل کرلی ہے۔ حتمی اسکواڈ کے اعلان سے قبل کپتان سلمان علی آغا اور ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کے درمیان باضابطہ میٹنگ ہونا باقی ہے، جس کے بعد ٹرائنگولر سیریز اور ایشیا کپ کے لیے اسکواڈ کو حتمی شکل دی جائے گی۔ اسکواڈ کے اعلان کا امکان منگل یا بدھ کو ظاہر کیا جارہا ہے۔مزید یہ کہ نوجوان فاسٹ بولر سلمان مرزا کی قومی اسکواڈ میں شمولیت یقینی ہو گئی ہے، جو ٹیم کے پیس اٹیک کو تقویت دیں گے۔