احترام رمضان نہ کرنے والے دکانداروں پر مقدمہ

 بادامی باغ لاری اڈا میں دکاندار کھلے عام سگریٹ پان اور کھانا فروخت کر رہے تھے ، پولیس نے دھر لیا
لاہور( کرائم رپورٹر )لاری اڈا میں ماہ رمضان کا احترام نہ کرتے ہوئے لوگوں کو سگریٹ پان اور کھانا دینے پر دکانداروں پر ایف آئی آر درج ،بادامی باغ لاری اڈا میں دکاندار کھلے عام سگریٹ پان اور کھانہ فروخت کر رہے ہیں رمضان المبارک کے تقدس کو پال کرتے ہوئے ہزاروں روپے روزانہ کما رہے ہیں ایس ایچ او عرفان اشرف چدھڑ لاری اڈا نے شکائت پر فوری طور پر کاکا مٹن چنے محمد نعمان۔شاہ جی پان شاپ حسنات احمد۔حسنی حسینی پوائنٹ پر شاہد علی ارتکاب جرم احترام رمضان ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے پابند سلاسل کر دیا گیا ہے ایس ایچ او عرفان اشرف چدھڑ نے کہا کہ کہ رمضان المبارک کی بے حرمتی کبھی بھی برداشت نہیں کروں گا بحثیت مسلمان رمضان کا احترام لازم ہے