آزاد کشمیر کابینہ میں شامل دو وزرا کو اضافی وزارتوں کے چارج تفویض

مظفرآباد(آئی این پی )آزاد کشمیر کابینہ میں شامل دو وزرا کو اضافی وزارتوں کے چارج تفویض کر دیئے گئے۔ وزیر اعظم آزاد کشمیر نے رفیق نیئر کو وزیر اطلاعات کا قلمدان سونپ دیا گیا۔وزیر اعظم آزاد کشمیر کی جانب سے رفیق نیئر کو وزارت اطلاعات کا اضافی چارج دیا گیا۔رفیق نیئر اس سے قبل وزیر مذہبی امور و اوقاف کی ذمہ داریاں انجام دے رہے تھے۔ وزیر اعظم نے فہیم اختر ربانی کو معدنی وسائل کی وزارت کا اضافی چارج بھی دے دیا