لاہور ( کرائم رپورٹر) محکمہ خزانہ نے دل کے ہسپتالوں اور واساز کے لئے گرانٹ جاری کر دی۔محکمہ خزانہ نے یہ بجٹ دونوں محکموں کو آن لائن کر دیا ۔دل کے ہسپتالوں کے لئے اینجیوگرافی مشینیں خریدنے کیلئے بجٹ جاری کیا گیا ۔ اینجیوگرافی مشینوں کیلئے 70کروڑ 40 لاکھ روپے جاری کئے گئے ،واسا لاہور سمیت تین واساز کو 89کروڑ10لاکھ روپے جاری کئے گئے ۔