لیموں 110 کے بجائے 300،ٹماٹر 50 کی جگہ 80 روپے کلو فروخت کئے گئے،کیلا درجن کے130 روپے زائد وصول
لاہور( کرائم رپورٹر )رمضان المبارک میں بھی شہر بھر میں سبزیوں اور پھلوں کی گرانفروشی رک نہ سکی۔موسمی سبزیوں کی وافر پیداوار کے باوجود مارکیٹ میں ریٹ لسٹ سے 50 فیصد سے بھی زیادہ مہنگی فروخت ہو ئیں۔لیموں کے نرخ بے لگام ہوگئے ۔پھل کھانا بھی مشکل ہو گیا۔سرکاری لسٹ میں سبزیوں کے نرخ مناسب حد تک نظر آئے لیکن دکانوں پر ریٹ کچھ اور ہی تھے۔ ٹماٹر سرکاری ریٹ 50 کے بجائے 80 ،پیاز 75 کے بجائے 100 ،لیموں 110 کی جگہ 300 روپے کلو تک فروخت کئے گئے۔اسی طرح آلو 55 کے بجائے 70 ،ادرک 620 کی جگہ 800 اور لہسن 380 کے بجائے 450 روپے کلو تک بیچا گیا۔ سیب کا ریٹ 300 روپے کلومقرر ہوا لیکن مارکیٹ میں 400 روپے رہا۔کیلا درجن درجہ اول 270 کے بجائے 400 ،خربوزہ 140 کے بجائے 250 ،امرود 220 کی جگہ 300 روپے کلو تک فروخت ہوئے۔