مقتول عمران جنسی تعلق کے لئے مجبور کرتا تھا جو وجہ قتل بنا: ملزم کانسٹیبل ارشد
لاہور(کرائم رپورٹر) سیاسی لیڈر کے ڈیرے پر پولیس اہلکار کا قتل نیا رخ اختیار کر گیا، مقتول اور قاتل کے درمیان وجہ تنازع ہم جنس پرستی نکلی۔پولیس زرائع کے مطابق ملزم کانسٹیبل ارشد نے انویسٹی گیشن ٹیم کو بیان ریکارڈ کروادیا،ملزم کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ مقتول عمران جنسی تعلق کے لئے مجبور کرتا تھا جو وجہ قتل بنا اس حوالے سے پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم ارشد اور مقتول دونوں نشے کے عادی تھے جائے وقوعہ سے دونوں کے نشے کے عادی ہونے کے شواہد ملے جبکہ ملزم کاہم جنسی پرستی سے متعلق بیان ثابت کرنے والے شواہد نہیں ملے ہیں