انسداددہشتگردی وجرائم،پنجاب پولیس20کواڈ کاپٹرزخریدے گی

دہشتگردوں کیخلاف آپریشنز ،چیک پوسٹوں پرسرویلنس کیلئے استعمال ہونگے
جدیدکواڈ کاپٹرزکی خریداری کیلئے4کروڑ 78لاکھ 75ہزار کے فنڈ مختص:حکام 
لاہور (کرائم رپورٹر )پنجاب پولیس خطرناک آپریشنزکے دوران دہشتگردوں سمیت کریمنلز کی مانیٹرنگ کیلئے کواڈ کاپٹرز خریدے گی۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہلاہور سمیت پنجاب بھر کیلئے20کواڈ کاپٹرزخریدے جائینگے۔کواڈ کاپٹرزنائٹ ویڑن کیمروں،جدیدسینسر،آٹو پائلٹ سسٹم اور تھری ڈی پری ویو سمیت اہم فیچرز کیحامل ہونگے۔انکی خریداری کیلئے4کروڑ 78لاکھ 75ہزار کے فنڈ مختص کئے گئے ہیں۔ایک کواڈ کاپٹر کی قیمت 23لاکھ 93ہزارہے۔کواڈ کاپٹرز دہشتگردوں کیخلاف آپریشنز او ردور دراز علاقوں میں سرویلنس سمیت انسدادمنشیات سمگلنگ ،کچہ آپریشنز اور دہشتگردوں کے صوبائی چیک پوسٹوں پر حملوں کو روکنے کیلئے مانیٹرنگ کیلئے استعمال ہونگے۔پولیس حکام کا کہنا ہے جدید کواڈ کاپٹرزکی خریداری کیلئے دوکمپنیوں نے بڈ میں حصہ لیا ہے۔ سیمپلز کی چھان بین کیلئے ٹیکنیکل بڈ جلد اوپن ہوگی۔