پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے وفاق اور صوبوں کا تعاون ضروری ہے، وزیراعظم

پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے وفاق اور صوبوں کا تعاون ضروری ہے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے انسداد پولیو مہم کے حوالے سے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے وفاق اور صوبوں کا مکمل تعاون ضروری ہے۔

 انہوں نے پولیو کیسز میں کمی پر صوبائی حکومتوں کی کارکردگی کو سراہا اور ڈیٹا ڈیجیٹلائز کرنے کے ساتھ سخت مانیٹرنگ کی ہدایت کی۔

پولیو کیسز میں کمی اور مہم کی پیشرفت
اجلاس میں وزیراعظم کو بریفنگ دی گئی کہ فروری 2025 کی انسداد پولیو مہم میں 42.5 ملین بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے۔ پولیو سے متاثرہ اضلاع میں 90 فیصد بچوں کو ویکسین دی گئی، جس سے پولیو کیسز میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔رپورٹ کے مطابق، 2025 کے آغاز سے اب تک 6 پولیو کیسز سامنے آئے ہیں، تاہم پولیو سے متاثرہ علاقوں بلوچستان، سندھ، اور جنوبی خیبر پختونخوا میں کیسز میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

انسداد پولیو مہم کا شیڈول
سال 2025 کے پہلے 6 ماہ میں 3 پولیو مہمات کا منصوبہ بنایا گیا ہے، جن میں سے فروری کی مہم مکمل ہوچکی ہے، جبکہ اگلی مہمات اپریل اور مئی میں ہوں گی۔

سیکیورٹی اور ڈیجیٹل مانیٹرنگ
وزیراعظم نے انسداد پولیو مہم میں سیکیورٹی فورسز کے کردار کو سراہا اور کہا کہ آئی ٹی ڈیش بورڈ کے ذریعے مہم کی مکمل نگرانی کی جا رہی ہے تاکہ ہدف کو مؤثر طریقے سے حاصل کیا جا سکے۔اجلاس میں وزیر مملکت ڈاکٹر مختار بھرت، سینیٹر عائشہ رضا فاروق اور متعلقہ اداروں کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔