یروشلم (آئی این پی)کھجوریں اسرائیل کی سب سے بڑی زرعی برآمدات میں سے ایک ہیں اور اس کی معیشت میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ اسرائیل ہر سال 170 ملین پائونڈز سے زیادہ کی کھجوریں برآمد کرتا ہے۔ بائیکاٹ مہم کی وجہ سے اسرائیلی کاشتکار مسلسل دوسرے سال بھی مالی بحران کا شکار ہیں، خاص طور پر رمضان میں اسرائیلی کھجوروں کی فروخت میں نمایاں کمی دیکھی گئی ہے۔