سندھ میں 3سال میں ایک لاکھ اساتذہ بھرتی کیے گئے:محکمہ تعلیم

کراچی(اے ایف بی) صوبہ سندھ میں گذشتہ تین سالوں کے دوران ایک لاکھ کے قریب اساتذہ بھرتی کیے گئے ،صوبائی وزیر تعلیم نے بھرتیوں کے سلسلے میں سفارشی کلچر کو مسترد کر دیا۔تفصیل کے مطابق محکمہ تعلیم سندھ نے 3سال میں 93ہزار 118استاد بھرتی کر لیے ہیں، پی ایس ٹی کے 65ہزار 417، جی ای ایس ٹی کے 27ہزار 701اساتذہ بھرتی کیے گئے۔58ہزار 613مرد،31ہزار 75خواتین اساتذہ شامل ہیں، اقلیتی کوٹہ پر 2100اساتذہ، معذوروں کے کوٹہ پر 1330اساتذہ بھرتی کیے گئے۔