اسلام آباد (آئی ا ین پی) ایف آئی اے نے این سی بی انٹرپول کے ساتھ مشترکہ کارروائی میں قتل اور دہشتگردی کے 6اشتہاری ملزموں کو متحدہ عرب امارات سے گرفتار کرلیا۔ایف آئی اے کے مطابق دہشت گردی، قتل، اقدام قتل، ڈکیتی اور فراڈ کے مقدموں میں مطلوب 6خطرناک اشتہاری ملزمان کو یو اے ای سے گرفتارکیا گیا۔گرفتار ملزمان کی شناخت سفیان علی، عکاشہ اقبال، زوہیب شہزاد، عبدالطیف، محمد جلیل اور محمد رمیز اشرف کے نام سے ہوئی۔ایف آئی اے گوجرانوالہ کے مطابق گرفتار ملزمان کو یو اے ای سے لاہور ائیرپورٹ منتقل کیا جا رہا ہے، گرفتار ملزمان پنجاب پولیس کو مطلوب تھے۔