کراچی کے علاقے گلشنِ اقبال بلاک 19 میں جھونپڑیوں میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا ہے، جس کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق آگ طیب گوٹھ کے قریب جھونپڑیوں میں لگی، جس کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ اور ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں۔حکام کے مطابق فائر فائٹنگ ٹیمیں آگ پر قابو پانے کے لیے کارروائی میں مصروف ہیں جبکہ ابتدائی طور پر آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔ریسکیو 1122 نے بتایا کہ متاثرہ جھونپڑیوں کے آس پاس کے علاقوں کو خالی کروانے کے اقدامات بھی کیے جا رہے ہیں تاکہ آگ مزید پھیلنے سے روکی جا سکے۔واقعے میں کسی جانی نقصان کی فوری طور پر اطلاع نہیں ملی، تاہم نقصان کا مکمل اندازہ آگ پر قابو پانے کے بعد ہی لگایا جا سکے گا۔