کراچی کے علاقے گلشن اقبال بلاک 13 سی میں اقصیٰ مسجد کے قریب جھونپڑیوں میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس کے بعد علاقے میں تشویش پھیل گئی۔
ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق جھونپڑیوں میں آگ لگنے کی اطلاع موصول ہوتے ہی ریسکیو ٹیم کو فوری طور پر جائے وقوعہ کی جانب روانہ کر دیا گیا تاکہ آگ پر قابو پانے اور ممکنہ متاثرین کو امداد فراہم کرنے کے لیے کارروائی کی جا سکے۔ریسکیو حکام کے مطابق ٹیم کو فوری طور پر روانہ کرنے کا مقصد آگ کو مزید پھیلنے سے روکنا اور صورتحال کو قابو میں لانا ہے۔