لاہور (کرائم رپورٹر) نین سکھ کے قریب بدھ بازار کے علاقے میں دیوار گرنے کے واقعے میں 2 افراد زخمی ہوگئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار اور ایمرجنسی گاڑیاں فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئیں۔ ریسکیو ٹیموں نے زخمیوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔ زخمی ہونے والوں کی شناخت 45 سالہ مقبول اور 35 سالہ اصف کے نام سے ہوئی ہے۔ دونوں زخمی افراد کو موقع پر ہی طبی امداد فراہم کر دی گئی، جبکہ واقعے کی مزید تفصیلات جمع کی جا رہی ہیں۔