اسرائیل نے جوہری صلاحیت کو شدید نقصان پہنچایا، طنز کا مرکز بحال ہونے میں چند سال لگیں گے
سوال یہ ہے ایران افزودہ یورینیم کہاں محفوظ کر رہا ہے،:سابق نائب ڈائریکٹر جنرل برائے سیف گارڈز
ویانا(آئی این پی )بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے سابق نائب ڈائریکٹر جنرل برائے سیف گارڈز اولی ہینو نین نے کہا ہے کہ اسرائیلی حملوں کے بعد ایران کے جوہری پروگرام کی صورتحال واضح نہیں ہے۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق ہینو نین نے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اسرائیل نے تہران کی جوہری صلاحیت کو ممکنہ طور پر شدید نقصان پہنچایا ہے۔ نطنز کے جوہری مرکز کو بحال ہونے میں کم از کم چند سال لگیں گے لیکن سب سے بڑا سوال یہ ہے کہ ایران اپنی 400 کلوگرام سے زائد انتہائی افزودہ یورینیم کہاں محفوظ کر رہا ہے۔