موسمیاتی تبدیلی صحت، معیشت اور غذائی تحفظ کے لیے سنگین خطرہ بن گئی:صدرِ مملکت آصف علی زرداری

موسمیاتی تبدیلی صحت، معیشت اور غذائی تحفظ کے لیے سنگین خطرہ بن گئی:صدرِ مملکت آصف علی زرداری

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے عالمی یومِ ماحولیات کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی ایک سنگین عالمی خطرہ بن چکی ہے جو صحت، معیشت اور خوراک کے تحفظ کو متاثر کر رہی ہے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان کم گرین ہاؤس گیسز کے اخراج کے باوجود موسمیاتی خطرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، جہاں گلیشیئرز کے پگھلنے، سیلابوں اور شدید گرمی کی لہروں جیسے چیلنجز تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔صدر زرداری نے پانی کے بہتر استعمال، جنگلات کے تحفظ، فضلے میں کمی اور قابلِ تجدید توانائی کے فروغ کو ناگزیر قرار دیتے ہوئے کہا کہ ماحولیاتی تحفظ کو قومی پالیسی کا بنیادی ستون بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔