بھارت میں عالمی سرمایہ کاری دس سال کی کم ترین سطح پر آگئی

 ابھرتی ہوئی معیشتوں کی منڈیوں میں بھارت کی نسبت بعض دیگر ایشیائی مارکیٹوں کی کارکردگی بہتر رہی :بلوم برگ 
نئی دہلی(آن لائن)بھارتی اسٹاک مارکیٹ میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے رجحان میں نمایاں کمی دیکھی جا رہی ہے، جس کے باعث عالمی سرمایہ کاروں کے اعتماد اور بھارتی منڈیوں کی کارکردگی پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔عالمی مالیاتی جریدے  بلوم برگ کی ایک رپورٹ کے مطابق غیر ملکی سرمایہ کاروں کی دلچسپی میں کمی کے باعث بھارتی اسٹاک مارکیٹ کو چیلنجز کا سامنا ہے۔ رپورٹ میںبھارتی مالیاتی ڈیٹا بینک  نیشنل سیکیورٹیز ڈپازٹری لمیٹڈ  کے اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ بھارت میں غیر ملکی سرمایہ کاری 7.3 ٹریلین روپے تک محدود ہو گئی ہے، جو 2016 کے بعد کم ترین سطح بتائی جا رہی ہے۔بلومبرگ کے مطابق ابھرتی ہوئی معیشتوں کی منڈیوں میں بھارت کی نسبت بعض دیگر ایشیائی مارکیٹوں کی کارکردگی بہتر رہی ہے۔