رواں مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں مہنگائی میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی: ادارہ شماریات
اسلام آباد (آئی این پی ) پاکستان میں ماہانہ بنیاد پرمہنگائی کی شرح 9 سال دو ماہ کی کم ترین سطح پر آ گئی۔ادارہ شماریات کی رپورٹ کیمطابق جنوری میں مہنگائی کی شرح 2.4 فیصد رہی،دسمبر میں مہنگائی کی شرح 4.1 فیصد کی سطح پر تھی،رواں مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں مہنگائی میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔پی بی ایس کے مطابق جون 2024 سے جنوری 2025 کے دوران مہنگائی کی شرح 6.5 فیصد رہی،گزشتہ مالی سال کے سات ماہ میں مہنگائی کی شرح 28.73 فیصد پر تھی،اکتوبر 2015 کے بعد اب تک یہ مہنگائی کی کم ترین سطح ہے،مہنگائی شہری علاقوں میں 2.7 فیصد،دیہی علاقوں میں 1.9 فیصد ریکارڈ کی گئی۔