پیکیج کے باوجود بجلی کی پیداوار 5 سال کی کم ترین سطح پر آگئی

 فروری میں بجلی کی پیداوار6 ارب 49 کروڑ 50 لاکھ یونٹس رہی:رپورٹ
اسلام آباد(آئی این پی ) ملک میں بجلی کی پیداوار پانچ سال کی کم ترین سطح پر آگئی ہے ،معاشی سرگرمیاں کم ہونے سے صنعتی شعبے کی بجلی کی کھپت کم ہوئی ہے۔تفصیل کے مطابق حکومتی ونٹر سپورٹ پیکج کے باوجود بجلی کی پیداوار پانچ سال کی کم ترین سطح پر آگئی ، رواں سال فروری میں بجلی کی پیداوار6 ارب 49 کروڑ 50 لاکھ یونٹس رہی جبکہ بجلی کمپنیوں کو6 ارب 66 کروڑ60 لاکھ یونٹس بجلی فراہم کی گئی۔سی پی پی اے   اعدادوشمارمیں بتایا  گیا  ہے کہ فروری 2024 میں بجلی کی پیداوار 7 ارب 13 کروڑ یونٹس تھی اور بجلی کمپنیوں کو 6 ارب 87کروڑ 60 لاکھ یونٹس فراہم کئے گئے جبکہ فروری 2023 میں 7 ارب 75کروڑ 60 لاکھ یونٹس بجلی پیدا کی گئی جبکہ اس عرصے میں بجلی کمپنیوں کو 7 ارب 51 کروڑ 60 لاکھ یونٹس فراہم کئے گئے۔