پاکستان 2026 سے تا 2028 تک اقوامِ متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کا رکن منتخب ہوگیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان اقوامِ متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کا رکن منتخب ہوگیا۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحق ڈار نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے پاکستان 2026ء￿  تا 2028ء￿  کی مدت کے لیے اقوامِ متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کا رکن منتخب ہو گیا ہے، پاکستان کو اس انتخاب میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل ہوئی۔سینیٹر اسحاق ڈار نے تمام اقوامِ متحدہ کے رکن ممالک کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ کامیابی پاکستان کے مضبوط مؤقف، خدمات اور عالمی انسانی حقوق کے فریم ورک میں کردار کا اعتراف ہے پاکستان عالمی برادری کے ساتھ برداشت، احترام، شمولیت، اتفاقِ رائے اور تعمیری شراکت کے اصولوں پر مبنی تعاون جاری رکھے گا۔