یو اے ای میں نئے اسلامی سال پر 15جون کو عام تعطیل ہوگی

ابوظہبی (آئی این پی) متحدہ عرب امارات(یو اے ای) میں نئے اسلامی سال کے آغاز کے موقع پر سرکاری اور نجی شعبے کے ملازمین کے لیے عام تعطیل کا اعلان کردیا گیا ہے۔ پیر 15 جون کو ملک بھر میں تعطیل ہوگی، جس کے باعث لاکھوں ملازمین کو طویل ویک اینڈ میسر آئے گا۔