کراچی(خصوصی رپورٹ )سندھ کابینہ نے سالانہ ماہی گیری پابندی میں 15 دن کی نرمی کی منظوری دے دی۔ترجمان وزیراعلی سندھ کے مطابق یکم جون سے 15 جون 2026 تک ماہی گیری کی اجازت ہوگی، محکمہ لائیو سٹاک و فشریز کی سمری کابینہ نے منظور کر لی۔ اجلاس کے دوران بریفنگ دی گئی کہ سالانہ ماہی گیری پابندی یکم جون سے 31 جولائی تک نافذ ہوتی ہے، کابینہ نے فیصلہ کیا ہے کہ آبی حیات کے تحفظ کیلئے ماہی گیری پر موسمی پابندی برقرار رہے گی