جنگی اثرات نے ایرانی حکومت کی مشکلات بڑھا دیں

 بجلی، گیس اور پٹرول کی بڑھتی ہوئی طلب رسد سے تجاوز کر گئی:الجزیرہ کی رپورٹ
تہران (آئی این پی) ایران کو گرمیوں کے آغاز پر توانائی کے شدید بحران کا سامنا ہے جہاں بجلی، گیس اور پیٹرول کی بڑھتی ہوئی طلب رسد سے تجاوز کر گئی ہے۔الجزیرہ کی ایک رپورٹ کے مطابق اسرائیل اور امریکا کے ساتھ جنگی کشیدگی کے باعث ایران میں توانائی کے شعبے کو نقصان پہنچا ہے جس سے حکومت پر دبا مزید بڑھ گیا ہے۔صدر مسعود پزشکیان نے شہریوں سے توانائی کے کم استعمال کی اپیل کرتے ہوئے دفاتر میں ایئر کنڈیشنر کا درجہ حرارت کم نہ کرنے کا مشورہ دیا ہے، حکومت طویل عرصے سے بجلی، گیس اور ایندھن پر بھاری سبسڈی دے رہی ہے تاہم معاشی دبا، مہنگائی اور بجٹ خسارے کے باعث یہ پالیسی اب بوجھ بنتی جا رہی ہے