تہران(آئی این پی ) ایران کی پاسدارانِ انقلاب کی بحریہ کے ایک اعلی کمانڈر نے دھمکی دی ہے کہ اگر امریکی جنگی جہاز آبنائے ہرمز کے قریب آئے تو انہیں ڈبو دیا جائے گا۔ ایرانی حکام نے اس اہم بحری گزرگاہ پر کنٹرول کے معاملے میں امریکا کو براہِ راست چیلنج بھی کیا ہے۔ایرانی سرکاری خبر رساں ادارے ارنا کے مطابق پاسدارانِ انقلاب کی بحریہ کے ریئر ایڈمرل علی عظمایی نے منگل کو ٹیلی ویژن پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی فورسز امریکی جنگی جہازوں کی آبنائے ہرمز کے داخلی راستے کے قریب آمد کا انتظار کر رہی ہیں تاکہ انہیں نشانہ بنایا جا سکے۔علی عظمایی نے کہا کہ ایرانی فورسز اس ممکنہ مقابلے کے لیے الٹی گنتی کر رہی ہیں