اسلام آباد (آئی این پی )پاکستان کی نئی راکٹ فورس کمانڈ کا قیام مودی سرکار کے جنگی جنون پر کاری ضرب ثابت ہو رہا ہے۔الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق یومِ آزادی کے موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف نے نئے آرمی راکٹ فورس(ARFC) کے قیام کا اعلان کیا۔ پاکستان نے آرمی راکٹ فورس کمانڈ قائم کر کے اپنی دفاعی حکمتِ عملی میں انقلابی قدم اٹھایا ہے۔ یہ کمانڈ پاکستان کو کویڈ پرو کو پلس حکمتِ عملی پر موثر انداز میں عملدرآمد کی صلاحیت فراہم کرے گی۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نئی فورس بھارت کے خلاف پاکستان کی روایتی جنگی صلاحیتوں کو کئی گنا بڑھا دے گی۔ یہ فورس بھارت کے جارحانہ رویے اور میزائل جنون کے توڑ کے لیے ناگزیر قرار دی جا رہی ہے۔تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ آر ایف سی وقتی قدم نہیں بلکہ پاکستان کی دیرپا دفاعی حکمتِ عملی کا حصہ ہے۔ الجزیرہ کے مطابق یہ فورس پاکستان کو بھارت کے خلاف روایتی سطح پر گہرے اور درست حملے کرنے کی طاقت دے گی۔پاکستان کی نئی راکٹ فورس مودی سرکار کی جنگی جنونیت کے لئیمستقل ڈرانا خواب ہے۔ مودی سرکار کی میزائل دوڑ کا جواب پاکستان نے بروقت اور فیصلہ کن قوت سے دے دیا ہے۔