ملزمہ کے خلاف21مقدمات درج ہیں‘مقدمے میں ملزمہ کا نام انمول عرف منزہ عرف پنکی تحریر ہے
کراچی(آئی این پی )سٹی کورٹ کراچی میں سی ٹی ڈی نے ڈرگ ڈیلر انمول عرف پنکی کے مقدمے کا عبوری چالان جمع کرادیا۔چالان میں ڈرگ ڈیلر انمول عرف پنکی کیخلاف قائم مقدمات کی تعداد 21 ہونے کا انکشاف ہوا ہے، مقدمے میں انمول عرف پنکی اس کا بھائی ناصر، عین اللہ اور میسر علی عرف کو کی گرفتار ظاہر کیا گیا ہے۔مقدمے میں ملزمہ کا نام انمول عرف منزہ عرف پنکی تحریر ہے، عبوری چالان کے مطابق ملزم میسر علی عرف عاطف، ناصر اور عین اللہ کواختر کالونی سے گرفتار کیا، ملزمان سے بھاری مقدار میں چرس اور کوکین برآمد ہوئی، ملزم میسرعلی نے بتایاکہ اس کو عامرنے بتایا کہ وہ میڈیم پنکی کیلئے کام کرتا ہے۔