خیبر پختونخوا پولیس کا وزیرِ اعظم کو اضلاع کے فنڈز کیلئے ڈرافٹ ارسال

پشاور(خصوصی رپورٹ )خیبر پختون خوا پولیس کی جانب سے وزیرِ اعظم شہباز شریف کو صوبے کے مخصوص اضلاع کیلئے فنڈز سے متعلق ڈرافٹ بھیج دیا گیا ۔کے پی پولیس کی دستاویزات میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ 12 مخصوص اضلاع کیلئے 25 ارب روپے اضافی فراہم کیے جائیں۔خیبر پختونخوا پولیس کی دستاویزات کے مطابق اسلحہ و گولہ بارود کے لیے 2 ارب 40 کروڑ 60 لاکھ روپے درکار ہیں، جبکہ ٹرانسپورٹ، آرمرنگ اور اے پی سیز کیلئے 3 ارب 66 کروڑ 40 لاکھ روپے کی ضرورت ہے۔دستاویزات میں 140 سنگل کیبن 4 بائی 4 گاڑیوں کے لیے 1 ارب 33 کروڑ روپے مانگے گئے ہیں۔پولیس کے کائو نٹر ٹیرر ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کیلئے 10 ارب 30 کروڑ روپے، جبکہ سی ٹی ڈی ریجنل آفس و ضلعی سیٹ اپس کے لیے 5 ارب 33 کروڑ روپے مانگے گئے ہیں۔دستاویزات کے مطابق سی ٹی ڈی کی 82 سرویلنس گاڑیوں کے لیے 20 کروڑ 50 لاکھ روپے درکار ہیں۔واضح رہے کہ مذکورہ رقم موجودہ بجٹ الاٹمنٹ سے ہٹ کر مانگی گئی ہے۔