خیبر پختونخوا یونیورسٹیز ترمیمی بل، گورنر نے اعتراض لگا کر واپس کر دیا

 پشاور(آئی این پی ) خیبر پختونخوا یونیورسٹیز ترمیمی بل پر گورنر فیصل کریم کنڈی نے اعتراض لگا کر واپس کر دیا۔ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا یونیورسٹیز ترمیمی بل میں تکنیکی غلطیاں تھیں۔ جس کو بنیاد بنا کر گورنر فیصل کریم کنڈی نے بل واپس اسمبلی بھیج دیا گیا۔غلطیوں کی نشاندہی کے بعد یونیورسٹیز ترمیمی بل اسمبلی سیکریٹریٹ کو موصول ہوا۔