کراچی(یواین پی)سندھ حکومت نے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے نتائج کی تاریخوں کا اعلان کردیا۔وزیر جامعات و تعلیمی بورڈز اسماعیل راہو کی زیر صدارت تمام تعلیمی بورڈز کا اجلاس ہوا ۔ اسماعیل راہو نے کہا کہ سندھ کے تمام ڈویژنز میں میٹرک کے نتائج 10جولائی تک اور انٹرمیڈیٹ کے نتائج 31 جولائی تک جاری کردیے جائیں، نتائج مقررہ وقت پر جاری کیے جائیں تاکہ طلبہ کو بروقت داخلوں میں سہولت ملے ‘دوران اجلاس وزیر جامعات کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ تعلیمی بورڈز نویں اور گیارہویں جماعت کے نتائج 31 اگست تک جاری کر دیں گے۔