پاکستان کا نیا ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ 31جولائی کو چین کے ژچانگ سینٹر سے لانچ ہوگا

اسلام آباد(آن لائن)پاکستان کا نیا ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ لانچ کے لیے تیار‘پاکستان کا نیا ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ 31جولائی کو چین کے ژچانگ سینٹر سے لانچ ہوگا ۔ترجمان سپارکوکے مطابق یہ سیٹلائٹ فصلوں کی نگرانی،زراعت کی درست معلومات اور شہری منصوبہ بندی میں مدد دے گا ۔نیا سیٹلائٹ آفات کی پیشگی وارننگ جیسے سیلاب، زلزلے اور زمینی کھسکا کی نگرانی کرے گا۔ ترجمان سپارکوگلیشیئرز کے پگھلا ئواور جنگلات کی کٹائی پر نظر رکھنے میں بھی یہ سیٹلائٹ اہم کردار ادا کرے گا۔ ترجمان سپارکوکے مطابق سی پیک سمیت قومی ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی میں بھی سیٹلائٹ اہم معاون ہوگا۔ماحولیاتی نگرانی اور قدرتی وسائل کے انتظام میں نیا سیٹلائٹ اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔