گلگت بلتستان کے عوام وٹ کے ذریعے ہمارابدلہ لیں:سہیل آفریدی

ہمارے 7 ہزار کارکن مہینے میں چار باراسلام آباد کی عدالتوں میں کیسوں کیلئے پیشیاں بھگت رہے ہیں
پشاور(مانیٹرنگ ڈیسکوزیراعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے  وفاق ہمارے 4 ہزار 7 سو 58 ارب روپے کا مقروض ہے اور ہمارے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کررہا ہے۔دلہزاک روڈ انڈر پاس کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا  دہشت گردی کی جنگ میں ہمارے لوگ دربدر ہوئے، ترقیاتی کاموں کا آغاز پشاور سے کیا ہے 60 دنوں میں آپ تبدیلی دیکھیں گے، وفاق ہمارے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کررہا ہے، خیبرپختونخوا اور ضم اضلاع کے لیے این ایف سی شئیر نہیں دیا جارہا، 4 ہزار 7 سو 58 ارب روپے کا وفاق ہمارا مقروض ہے، یہ لوگ بیرون ملک میں جائیداد خریدتے ہیں، ایم پی ایز،ایم این ایز کی منڈیاں لگاتے ہیں، وفاق نے خیبر پختونخوا کے تمام منصوبوں کے لیے 50/60 کروڑ رکھے ہیں لیکن وہ بھی نہیں ادا کیے جارہے ‘وفاقی حکومت ہمارے ساتھ زیادتی کررہی ہے، ہمارے 7 ہزار ورکرز مہینے میں چار مرتبہ اسلام آباد کی عدالتوں میں کیسز کے لیے پیشیاں بھگت رہے ہیں، گلگت بلتستان میں ہمارے پارٹی صدر کے لیے کیا سلوک کیا جارہا ہے وہ آپ کے سامنے ہے، گلگت بلتستان کی عوام ہمارے ورکرز کے ساتھ زیادتی کا بدلہ ووٹ سے لیں گے گلگت بلتستان کی عوام حق و سچ کا ساتھ دیں۔