گلگت بلتستان کے عوام نے تعمیری سیاست پر اظہار اعتماد کیا: ذوالفقار علی بدر

صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں عوامی خدمت کا سفر  آگے بڑھے گا
پیپلز پارٹی ہمیشہ عوامی حقوق اور صوبے کے مسائل کے حل کیلئے جدوجہد کرتی رہے گی:ایڈیشنل سیکرٹری جنرل پی پی پی
لاہور(خصوصی رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی کے ایڈیشنل سیکرٹری جنرل ذوالفقار علی بدر نے گلگت بلتستان کے عوام کا تاریخی اعتماد حاصل کرنے پر شکریہ ادا کیا۔ ذوالفقار علی بدر نے کہاگلگت بلتستان کے عوام نے اپنے ووٹ کے ذریعے عوامی سیاست اور جمہوری سوچ کی حمایت کی ہے۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت کو عوام نے بھرپور پذیرائی دے کر ایک واضح پیغام دیا ہے۔ انتخابی نتائج ثابت کرتے ہیں کہ عوام خدمت، ترقی اور عوامی حقوق کے ایجنڈے کے ساتھ کھڑے ہیں۔ یہ کامیابی شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے عوامی فلسفے کی عکاس ہے۔گلگت بلتستان کے عوام نے مثبت اور تعمیری سیاست پر اپنے اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی ہمیشہ عوامی حقوق اور صوبے کے مسائل کے حل کے لیے جدوجہد کرتی رہے گی۔ صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں عوامی خدمت کا سفر مزید آگے بڑھے گا۔ انہوں نے کہاعوام نے ثابت کر دیا کہ وہ اپنے روشن مستقبل کے لیے پیپلز پارٹی کے وژن پر یقین رکھتے ہیں۔نوجوانوں، خواتین اور پسماندہ طبقات کی آواز بننا پیپلز پارٹی کی سیاسی روایت ہے۔ گلگت بلتستان کے ووٹرز نے جمہوری عمل میں بھرپور حصہ لے کر سیاسی شعور کا ثبوت دیا ہے۔ یہ کامیابی کارکنوں کی محنت، عوامی اعتماد اور مسلسل سیاسی جدوجہد کا نتیجہ ہے۔ گلگت بلتستان میں ترقی اور خوشحالی کے نئے امکانات پیدا ہوئے ہیں۔ پاکستان پیپلز پارٹی عوامی مینڈیٹ کا احترام کرتے ہوئے خطے کی بہتری کے لیے اپنا کردار ادا کرے گی۔