فیصلہ سازوں کو چاہیے تماماسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیں سہیل آفریدی

مجھے اڈیالہ جیل جانے سے  روکنے والوں کو کیا خوف ہے‘  پاکستان میں جو غلط پالیسی ہوگی اس کے خلاف ہوں، میری ہمدردی  صرف پاکستان کیساتھ ہے
  نومبر میں این ایف سی کے حوالے سے میٹنگ ہوئی تو ضرور جائوں گا ‘ اپنے صوبے کا حق مانگوں گا،کسی کی بھیک نہیں چاہیے، عوامی مینڈیٹ سے آیا ہوں 
راولپنڈی(آئی این پی)وزیراعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی عمران خان سے ملنے اڈیالہ جیل پہنچے جہاں انہیں راولپنڈی پولیس نے داہگل ناکے پر روک لیا۔روکے جانے پر میڈیا سے گفتگو میں انہوں ںے کہا کہ بانی میرا لیڈر ہے اور لیڈر سے ملاقات میرا حق ہے، اب میں ادھر آگیا ہوں دیکھتا ہوں اجازت ملتی ہے کہ نہیں۔سہیل آفریدی نے کہا کہ بانی کے احکامات پر کابینہ کی تشکیل کرلی ہے، جلد اعلان ہوگا، پہلے مرحلے میں کابینہ 10 سے زائد ممبران پر مشتمل ہوگی، ملاقات کیلئے  کوشش کر رہا ہوں اور آئینی و قانونی راستہ اختیار کر رہا ہوں۔انہوں ںے کہا کہ مجھے روکنے والوں کو پتا ہوگا کہ ان کو مجھ سے کیا خوف ہے، ہائیکورٹ کے تحریری آرڈر ملنے پر توہین عدالت کی کارروائی میں جائیں گے، میں اپنے قائد سے دو سال سے نہیں ملا، میں دیکھتا ہوں مجھے ملنے سے کتنا روکتے ہیں۔صحافی نے سوال کیا کہ رانا ثنا اللہ آپ پر بہت تنقید کر رہے ہیں اس پر انہوں نے  کہا کہ میں بہت مصروف ہوں سوشل میڈیا دیکھنے کا وقت نہیں، تنقید اسی نے کرنی ہے اسیلئے اس کو رکھا ہوا ہے۔