اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رکن قومی اسمبلی زرتاج گل نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے پارٹی کے ورکرز کو قربانی کے لیے تیار رہنے کا پیغام دیا ہے۔
زرتاج گل نے بتایا کہ عمران خان کے مطابق ہمارے معاشرے میں اخلاقیات مکمل طور پر ختم ہو چکی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بشریٰ بی بی کے سیل پر تالے لگا دیے گئے ہیں اور انہیں ملاقات کی اجازت نہیں دی جا رہی۔پی ٹی آئی رہنما نے حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے ظلم کے تمام ضوابط کو توڑ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بشریٰ بی بی ایک غیرسیاسی خاتون ہیں لیکن اس کے باوجود بھی ان سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جا رہی۔زرتاج گل کا کہنا تھا کہ حکومت کو چاہیے کہ وہ اپنے رویے میں تبدیلی لائے اور جیل میں قید افراد کے ساتھ انسانی سلوک کرے۔