اسپین نے اسرائیل سے میزائل خریدنے کا معاہدہ ختم کر دیا

اسپین نے اسرائیل سے میزائل خریدنے کا معاہدہ ختم کر دیا

اسپین نے اسرائیلی میزائلوں کی خریداری کا معاہدہ منسوخ کر دیا ہے۔

 ہسپانوی میڈیا کے مطابق اسپین نے اسرائیلی دفاعی کمپنی رافائل سے 168 فائرنگ پوسٹس اور 1,680 اینٹی ٹینک میزائلز خریدنے کا 287.5 ملین یورو (327 ملین ڈالرز) کا معاہدہ ختم کر دیا ہے۔ یہ میزائلز رافائل کے لائسنس کے تحت اسپین میں تیار کیے جانے تھے۔ہسپانوی وزارت دفاع کے ذرائع نے بتایا کہ حکومت نے اسرائیل کے لائسنس منسوخ کرنا شروع کر دیے ہیں اور تکنیکی آزادی اور خود مختاری کے حصول کے لیے اپنے دفاعی پروکیورمنٹ پروگرامز کو نئے سرے سے ترتیب دے رہی ہے۔

اسپین کے وزیراعظم پیڈرو سانچیز نے غزہ میں اسرائیلی کارروائیوں پر تنقید کی اور فلسطینی ریاست کو تسلیم کیا تھا، جس سے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی حکومت میں کشیدگی پیدا ہوئی تھی۔ اس سے قبل اپریل کے آخر میں بھی اسپین نے اسرائیلی کمپنی آئی ایم آئی سسٹمز سے بلٹس خریدنے کا معاہدہ منسوخ کیا تھا۔یہ اقدام اسپین کی دفاعی خود مختاری بڑھانے اور اسرائیل کے ساتھ سیاسی اختلافات کی عکاسی سمجھا جا رہا ہے۔